کالاشاہ کاکو،مزدوربستی ریانپورہ سے بچہ اغواہ کرنیکی کوشش ناکام
اہل محلہ نے مبینہ اغواکارپکڑکردرگت بنانے کے بعدپولیس کے حوالے کردیا
بدھ 17 اگست 2016 20:11
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) مزدوربستی ریانپورہ سے بچہ اغواہ کرنیکی کوشش ناکام،اہل محلہ نے مبینہ اغواکارپکڑکردرگت بنانے کے بعدپولیس کے حوالے کردیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالاشاہ کاکوکی مزدوربستی ریانپورہ میں نوری چوک کے قریب ایک مفلوک الحال شخص گلی میں کھیلتے ہوئے دومعصوم بچوں کوورغلاکر بہانے سے اپنے پاس بلوارہاتھاکہ اسی اثناء میں محلہ کے کچھ لوگوں نے اسے دیکھ کرشورمچادیاجس پردیگرافرادبھی موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے مذکورہ شخص کوپکڑکرزبردست درگت بنائی اوربعدازاں آستانہ عالیہ راوی ریان شریف لے گئے جہاں پرمذکورہ شخص نے اپنانام زوہیب سکنہ بادامی باغ لاہورکابتاتے ہوئے اعتراف کیاکہ اسکے ساتھ مزیدتین افراداوربھی ہیں جو بچے اغواکرتے ہیں ۔
جس پرمذکورہ آستانہ عالیہ کے ذمہ دارمحمدشفیق سیفی نے متعلقہ تھانہ صدرمریدکے پولیس کے حوالے کردیا۔اس ضمن میں مذکورہ پولیس کاکہناتھاکہ پکڑاجانیوالاشخص اغواہ کارنہیں بلکہ پاگل ہے جسے اہل علاقہ نے غلط فہمی میں اغواکارسمجھ کر مارپیٹ کی ہے۔تاہم تفتیش جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.