شہر میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں علماء کرام کا تعاون بے حد ضروری ہے ‘عوام کی جان و مال حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے سکھر پولیس کا فرض ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے ‘علماء کرام کی جانب سے آگاہ کئے جانے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے

ایس ایس پی سکھر پولیس امجد شیخ کی وفد سے بات چیت

بدھ 17 اگست 2016 21:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) ایس ایس پی سکھر پولیس امجد شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں علماء کرام کا تعاون بے حد ضروری ہے عوام کی جان و مال حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے سکھر پولیس کا فرض ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے علماء کرام کی جانب سے آگاہ کئے جانے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر امیر مفتی سعود افضل ہالیجوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا ملاقات میں جے یو آئی کے وفد نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کو شہری مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے پورے ضلع میں پرچی جوئے ، منشیات کے اڈے چل رہے ہیں قبضہ خور سرکاری و غیر سرکاری املاک پر قبضہ کر رہے ہیں نمائش چوکی کے انچارج علاقہ مکینوں کیلئے سر درد بن گیا ہے معاشرتی برائیوں کے باعث نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے علماء کرام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور امن و امان کے قیام کیلئے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ کردار ادا کرتے ہیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے جے یو آئی کا ہر ایک کارکن ضلعی انتظامیہ کیساتھ کھڑا ہے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے وفد کو یقین دلایا کہ علماء کرام کا ساتھ رہا تو شہر کو امن کو گہوراہ بنانے کیلئے کوئی طاقت روکاٹ نہیں بن سکتی اور انشاء ﷲ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :