ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے‘ لبنیٰ فیصل
(ن) لیگ نے جمہوریت کی روایت کو مضبوط بناکر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے‘گفتگو
جمعرات 18 اگست 2016 19:44
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔(ن) لیگ نے جمہوریت کی روایت کو مضبوط بناکر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔پاکستان بھر میں جاری میگا پروجیکٹ ملکی ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہے حکومت کی بہتر عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کی بدولت عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے ۔
چند اناڑی اور نابالغ سیاستدان ملک کا نظام چلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔حکومت ملکی سلامتی کے ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کررہی تھی ۔بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کسی اور ایجنڈے پر بات نہیں ہوسکتی۔(جاری ہے)
عمران خان شاکٹ کے ذریعے اقتدارمیں آنے کے خواب دیکھنے چھوڑ دیں ان کو مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے کچھ سیکھنا چاہیے اور تین ماہ کے دھرنے کے بعد جو وہ اپنا وقار کھو چکے ہیں اب اس کو قوم کے دلوں میں دوباربحال کرنے کی کوشش کریں۔
ملک کے مسائل کبھی سڑکوں پر آنے سے حل نہیں ہوتے بلکہ کچھ عملی طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان تین سالوں میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے یہ تاریخی ہیں ۔اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ جیسے قومی منصوبے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ۔حکومت دنیا کی بڑی طاقتوں کی محالفت کے باوجود ان منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں ۔حکومت اپنی آئنی و قانونی مدت پوری ہونے سے قبل ان منصوبوں کو ہر صورت مکمل کرے گی ۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.