نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کار ی میں اضافہ

جمعہ 19 اگست 2016 17:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنا شروع ہو گئی ہے، نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران غیر ملکیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 124 فیصد زیادہ ڈالر پاکستان میں لگائے۔جولائی کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال جولائی میں صرف 5 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران صنعتی شعبے میں غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 6 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 5 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی۔ جولائی میں امریکیوں کی طرف سے 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالر اور برطانوی سرمایہ کاروں کی طرف سے 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔گزشتہ مالی سال کے برعکس چینیوں کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی، جولائی میں چینیوں کی طرف سے صرف 1 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال جولائی میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :