خیبرپختونخواحکومت نے تین افسران کو اضافی چارج سنبھالنے کا اختیار دیدیا

جمعہ 19 اگست 2016 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) خیبرپختونخواحکومت نے تین افسران کو اضافی چارج سنبھالنے کا اختیار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق نثار احمد (پی اے ایس۔بی ایس۔18)ڈائریکٹر انڈسٹریز خیبر پختونخواکو مینجنگ ڈائریکٹر TEVTA خیبر پختونخوا کا اضافی چارج،محمد یوسف آفریدی (پوسٹل سروس بی ایس۔

(جاری ہے)

19)ڈائریکٹر پی سی ایچ آر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی پشاورکو ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی پشاور کا اضافی چارج جبکہ فضل واحد (بی ایس۔

18)ڈپٹی ڈائریکٹر مائن اینڈمنرل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ڈائریکٹر جنرل مائن اینڈ منرل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :