سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

وزیراعلی ہاؤس کی انتظامی مشینری بھی تبدیل کردی گئی۔صحت، زراعت، ماحولیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکریٹریز تبدیل کردیئے گئے

جمعہ 19 اگست 2016 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،وزیراعلی ہاؤس کی انتظامی مشینری بھی تبدیل کردی گئی۔صحت، زراعت، ماحولیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکریٹریز تبدیل کردیئے گئے ۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عبدالرحیم شیخ کواسپیشل سیکریٹری وزیراعلی جبکہ انور علی شرکو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ تعینات کردیا گیا،سیکرٹری صحت احمد بخش ناریجو کو عہدے سے ہٹادیا گیا،عثمان چاچڑ سیکرٹری صحت اورسیکرٹری سروسز کا چارج بھی ان کے پاس ہوگا۔

اختر بگٹی کو ایم ڈی سیپرا اور ڈی جی کچی آبادی کا چارج دیدیا گیا۔ریاض عباسی ڈائریکٹر سیپرا تعنیات جبکہ نورعالم ممبر سندھ ریونیو بورڈ مقرر۔نورعالم کے پاس اسپیشل سیکرٹری خزانہ کا چارج بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

رفیق برڑوایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ مقرر جبکہ نواز سوہو کا وزیراعلی ہاؤس سے تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایجوکیشن مقررکردیا گیا۔

ندیم الرحمن میمن کو ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ،سعید شیخ کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ اورریاض الدین کوسیکشن آفیسر وزیراعلی تعنیات کردیاگیا۔سعید منگنیجو سیکرٹری زراعت مقرر جبکہ مدثراقبال سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ،اعجاز منگی ،احمد بخش ناریجو کو ایس اینڈ جی ڈی اے رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔اعجاز تالپور سیکرٹری ماحولیات کوسٹل ڈویلپمنٹ جبکہ عبدالرحیم شیخ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی،ایکسائز کے محکموں کا سیکریٹری بنادیا گیا۔عبدالرحیم شیخ اسپیشل سیکریٹری وزیراعلی کا چارج بھی رکھیں گے

متعلقہ عنوان :