تاجروں کا درآمد کیے جانیوالے گارمنٹس پر اضافی 800 فیصد ویلیو ایشن ڈیوٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
حکومت بیورو کریسی کے مشوروں پر کاروبار تباہ کرنا چاہتی ہے ،اپنے حقوق کے لئے پر امن جنگ جاری رکھیں گے اگر حکومت بجلی اور گیس فراہم کرے تو مال درآمد کرنا بند کر دینگے ،ملک کی صنعت کو فروغ دینگے ‘ ریڈیمیڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن
ہفتہ 20 اگست 2016 17:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) ریڈیمیڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تاجروں نے درآمد کیے جانے والے گارمنٹس پر اضافی 800 فیصد ویلیو ایشن ڈیوٹی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاج میں تاجروں نے بھرپور شرکت کر کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور بھرپور نعرے بازی کی ۔ احتجاج کے بعد ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد حنیف نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے درآمد کیے جانے والے گارمنٹس پر اضافی 800فیصد ویلیو ایشن ڈیوٹی کو مسترد کرتے ہیں اور اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی حکمرانوں کو نت نئے طریقے بتاتی ہے اور حکومت بھی بیورو کریسی کے مشوروں پر کاروبار تباہ کرنا چاہتی ہے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار خود کاروباری شخصیت ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور بیروزگاری کی فضاء میں کاروبار جاری رکھنا کتنا مشکل ہے ۔ مگر پھر بھی وہ تاجروں کو تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔
تاجروں نے محسوس کیا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کو دیوار سے لگانے کا تہیہ کر چکی ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔ حقوق کے لئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 800فیصد ریلیو ایشن ڈیوٹی منظور نہیں ، اسے واپس لیا جائے ۔ اس غیر یقینی صورتحال میں مختلف وجوہات کی بنیاد پر سرمایہ داروں کی بڑی تعداد اپنے کاروبار کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں ۔ تاجر برادری باقاعدگی سے ٹیکس جمع کروانے الا طبقہ ہے پھر بھی انہیں تنگ کیا جانا افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمیں بجلی اور گیس فراہم کرے تو ہم مال درآمد کرنا بند کر دیں گے اور ملک کی صنعت کو فروغ دیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.