چین نے سرحدی علاقے میں میزائل نصب کرنے پر بھارت کو خبردار کردیا

بھارت کو چین کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ٗانتباہ

پیر 22 اگست 2016 21:46

چین نے سرحدی علاقے میں میزائل نصب کرنے پر بھارت کو خبردار کردیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ریاست اروناچل پردیش میں براہموس کروز میزائل نصب کرنے پر بھارت کو خبردار کردیا ۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں بھارت کو خبردار کیا گیا کہ ارونا چل پردیش میں میزائل نصب کرنے سے منفی تاثر پیدا ہو گا اور بھارت کو چین کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے سرحدی علاقے کا امن خراب اور کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

پی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سپر سانک میزائل نصب کرنے سے نئی دلی کی دفاعی ضروریات بڑھ جائیں گی اور چین کے ماتحت علاقوں تبت اور ینان کیلئے خطرہ بڑھ جائے گا۔پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے میزائل نصب کرنے کے پیچھے تصادم کی پالیسی کارفرما ہے، بھارت سرحدی علاقوں پر میزائل نصب کر کے چین کو ڈرا کر سرحدی علاقے میں اپنی برتری دکھانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ارونا چل پردیش کی حکومت نے بھارتی فوج کو پہاڑی جنگی محاذ پر جدید ترین براہموس کروز میزائل نصب کرنے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ عنوان :