جمعیت علما پاکستان (نیازی)کاتحریک قصاص کی حمایت کا اعلان ‘پیر معصوم نقوی کی کارکنوں کو دھرنوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت
سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال تھا، انصاف نہ ملنا عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، اعلامیہ
پیر 22 اگست 2016 22:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے پاکستان عوامی تحریک کے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے جاری تحریک قصاص کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو دھرنوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ جے یو پی میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں پیر معصوم نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال تھا، ابھی تک انصاف نہ ملنا افسوسناک عمل اور موجودہ عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اپیل پر تشکیل کردہ عدالتی کمشن نے حکومت پنجاب کو 17۔ جون 2014ء کو ہونے والے سانحہ میں 14۔ کارکنوں کی شہادت کا ذمہ دار قراردیا ، مگر اس کی رپورٹ کو ابھی تک منظر عام تک نہیں لایا گیا، جبکہ اسے غیر موثر کرنے کے لئے جج موصوف کے خلاف الزا مات کی انتقامی کارروائیوں کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔(جاری ہے)
جوکہ شریف برادران کی کینہ پرور اور انتقامی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون استغاثہ میں تبدیلی کے ذریعے پولیس کے خلاف جج اور میجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست کے حق سے محروم کرنے کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاون سے جان چھڑانے کی کوشش ہے، جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔حکمرانوں کو انہیں شہدا کے خون کا حساب دینا ہوگا۔ ایسا ممکن نہیں کہ مظلوموں اور مقتولوں کو انصاف نہ ملے۔پوری قوم چاہتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزم کیفر کردار تک پہنچیں۔ جو کہ صرف اور صرف قصاص ہے، اس سے کم کچھ نہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.