کراچی، سیلفی لیتے ہوئے جاں بحق ہونے والی خواتین سپرد خاک

پیر 22 اگست 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) جھیل سیف الملوک میں سیلفی لیتے ہوئے برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی تین خواتین کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی ناران کی جھیل سیف الملوک میں سیلفی لیتے ہوئے برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون 50سالہ روزینہ،22 سالہ ارم اور 25سالہ نمرا کو کراچی میں بہادرآباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار خواتین کا آپس میں رشتہ ساس اور بہوؤں کا تھا،خواتین خاندان کے ساتھ تفریح کی غرض سے جھیل سیف الملوک گئی تھیں، جہاں سیلفی لیتے ہوئے برفانی تودے تلے دب گئیں،جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :