ملک دشمن تقریرسننے اور نجی ٹی وی پر حملہ کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے 3رہنما جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
قمر منصور ، کنور نوید جمیل اور شاہد پاشااور 11کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیشی ،رہنماوٴں کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
منگل 23 اگست 2016 17:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں گزشتہ روز ملک دشمن تقریر سننے اور سہولت کاری کے الزام اور نجی ٹی وی پر حملہ کرنے پر ایم کیو ایم کے 11 کارکنان سمیت تین رہنماؤں قمر منصور ، کنور نوید جمیل اور شاہد پاشا کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔
(جاری ہے)
منگل کو ایم کیوایم کے 3رہنماؤں قمرمنصور، کنورنویدجمیل ،شاہدپاشا، عبد الرحمان ، رشید ،سبحان،عرفان ، فہیم دانش ، محمد سلیم ، ندیم ، محمد آصف ، ناصر ، صبیح الدین اور شمس اللہ کوسخت سیکورٹی میں سندھ ہائی کورٹ میں انسداددہشت گردی عدالت کے منتظم جج فاروق شاہ کے روبروپیش کیاگیا۔
دوران سماعت عدالت کو تفتیشی افسرنے بتایا کہ تینوں ملزمان پر ملک دشمن تقریر سننے پر سہولت کاری کا الزام ہے ملزمان پر غداری کا مقدمہ درج ہے عدالت نے تینوں رہنماؤں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ جلاؤ گھیراؤ اور نجی ٹی وی پر حملہ کرنے میں ملوث 11 کارکنان کو بھی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے تینوں رہنماؤں کو ان کی استدعا پر انکا میڈیکل چیک اپ کرانے کا پولیس کو حکم بھی دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.