برطانیہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال ہونے سے روکے اپوزیشن لیڈر
قائد ایم کیو ایم نے پاکستان کیخلاف بیان دیکر خود ہی اپنی پاکستانی شہریت ختم کردی ہے حکومت فوری برطانیہ سے رابطہ کرے خورشید شاہ پیپلزپارٹی سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت ملک کی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی میڈیا سے گفتگو
منگل 23 اگست 2016 17:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے پاکستان کیخلاف بیان دے کر خود ہی اپنی پاکستانی شہریت ختم کردی ہے حکومت فوری برطانیہ سے احتجاج کرے۔پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف بیان دے کر خود اپنی پاکستانی شہریت ختم کردی ہے اب وہ دور نہیں کہ زور زبردستی سے میڈیا کی آواز کو دبایا جاسکے ان کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر برطانوی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج کرے اور بتائے کہ برطانیہ کی سرزمین پاکستان کی سالمیت کے خلاف استعمال ہورہی ہے برطانیہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال ہونے سے روکے۔(جاری ہے)
سید خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت ملک کی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی، ایم کیوایم میں بھی بہت سے اچھے لیڈر اور سیاسی ورکرز موجود ہیں لیکن قائد ایم کیو ایم نے اپنی ہی جماعت کو بے دردی سے نقصان پہنچانے کے ساتھ اچھے ورکرز کی ساکھ کو خاک میں ملادیا۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے نظریئے کو تسلیم نہ کرنے والوں کے ساتھ بحیثیت سیاسی ورکرز رہنا مشکل ہے اور اب ایم کیو ایم کے سیاسی ورکرز کیلئے بھی اپنے قائد کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پہلے کوئٹہ اور اب کراچی کی صورتحال میں بھارت ملوث ہے انہوں نے کہاکہ برطانیہ کو احتجاجی خط لکھنے کی ضرورت نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.