چینی وزیراعظم کی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی صلاحیتوں کا موثر استعمال کرنے کی ہدایت

منگل 23 اگست 2016 22:39

گوئی یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء ) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے شہروں میں آباد کئے جانے والے غریب افراد کی صلاحیتوں کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم نے منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی خوشحال علاقوں میں آباد کاری غربت کے خاتمہ میں اہم حکمت عملی ہے ۔چین میں فی الوقت 70ملین افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جنہیں پانی اور بجلی کی سہولیات سمیت سڑکیں میسر نہیں ہیں ۔ چین نے 2020کے اختتام تک آئندہ پانچ سالوں میں 10ملین غریب افراد کو خوشحال علاقوں میں آباد کرنے کا منصوبہ حتمی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :