چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے مابین اہم تنازعات پر مذاکرات کا آغاز

منگل 23 اگست 2016 22:39

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء ) چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین علاقائی خودمختاری ،ملکی دفاعی میزائل کی تنصیب اور شمالی کوریا کے مسئلہ پر مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی ، جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کیشیدہ اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تینوں ممالک کے مابین وزرائے خارجہ کا اجلاس ایک سال کے وقفہ کے بعد جی 20سربراہی اجلاس کے انعقاد سے قبل منعقد ہو رہا ہے ۔جاپان کی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشی ہائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تینوں ممالک علاقائی معاملات میں اہم کردار اداکر رہے ہیں اور ان کے مابین اجلاس کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اجلاس سے قبل گزشتہ ماہ چین اور جاپان کے مابین علاقائی حدود کے تنازعات پر صورتحال کشیدہ تھی جبکہ چین اور جنوبی کوریا کے مابین امریکی دفاعی میزائل کی تنصیب پر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :