لاہور میں دو بھائیوں نے پاکستان کے قومی ترانے کو انگلش میں پیش کر کے سوشل میڈیا پرمقبولیت کا ریکارڈ قائم کرد یا
بدھ 24 اگست 2016 22:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) لاہور میں دو بھائیوں نے پاکستان کے قومی ترانے کو انگلش میں پیش کر کے سوشل میڈیا پرمقبولیت کا ریکارڈ قائم کرد یا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور میں حمزہ اور محسن نامی دو بھائیوں نے پاکستان کے قومی ترانے کو انگریزی زبان میں پیش کر کے سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کی ہے ، دونوں نے گلوکاری کی کوئی تعلیم حاصل نہیں کی ہے حمزہ اور محسن کا تعلق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون سے ہے ، محسن آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ ہے جبکہ حمزہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل کا طالب علم ہے دونوں کا میوزک اور گائیکی سے کوئی تعلق نہیں لیکن پھر بھی انہوں نے وہ کام کیا جو تعریف کے قابل ہے۔
دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ انگریزی میں قومی ترانہ پیش کرنے پر ڈر بھی لگ رہا تھا کہ کہیں لوگ تنقید کا نشانہ ہی نہ بنا ڈالیں حمزہ اور محسن کی اس صلاحیت پر ان کے والد بھی بے حد خوش ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی اس کاوش پر انہیں داد دیتے ہیں۔ ان نوجوانوں نے قومی ترانے کو پڑھ کر جہاں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے وہیں یہ نوجوان حکومتی سرپرستی کے منتظربھی ہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.