خیبر پختونخوا کے عدم تعاون کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں لاسکے‘ کے پی کے میں بجلی کا نظام بہتر بنانا اور اس کے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنا وزیراعظم کی ترجیح ہے‘ ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے‘ 2018 تک 8 سے 10ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہوجائے گی
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 25 اگست 2016 18:48
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عدم تعاون کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں لاسکے‘ ہم کے پی کے میں بجلی کا نظام بہتر بنانا چاہتے ہیں‘ کے پی کے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنا وزیراعظم نواز شریف کی ترجیح ہے‘ ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے‘ 2018 تک 8 سے 10ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہوجائے گی۔
جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے عدم تعاون کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں لاسکتے خیبر پختونخوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنانا چاہتے ہیں اور کے پی کے حکومت نے فنڈز کے باوجود لوگوں کے مسائل حل نہیں کئے ہیں۔(جاری ہے)
عابد شیر علی نے کہا کہ کے پی کے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔
خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کے بڑے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔ کاسا 1000 منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجز ثابت ہوگا۔ خیبرپختونخواہ حکومت کاسا 1000 منصوبے کے لئے اراضی نہیں خرید رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے 2008 تک آٹھ سے دس ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہوجائے گی اور کے پی کے حکومت نہیں چاہتی کہ صوبے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو صنعتوں سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.