ہائیکورٹ کا بچوں کو سکولوں سے پک اینڈ ڈراپ فراہم کرنیوالی گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے ،گاڑیوں کی مانیٹرنگ کرنیکا حکم
بچوں کے اغواء کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ، ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ‘ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ عدالت نے اعضاء کی پیوند کاری کے قانون میں موجود سقم دور کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرلیا
جمعہ 26 اگست 2016 18:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کو سکولوں سے پک اینڈ ڈراپ فراہم کرنے والی گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات اور گاڑیوں کی مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،جبکہ عدالت نے اعضاء کی پیوند کاری کے قانون میں موجود سقم دور کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے بچوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔
گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کا کہنا تھاکہ سکولوں میں جانے والے بچوں کو راستے سے اغواء کئے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے والدین اور بچے خوف میں مبتلا ہیں۔(جاری ہے)
آئین کے تحت شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکیورٹی کے تناظر میں کئے گئے انتظاما ت بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔
عدالت میں موجود کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے بتایا کہ پانچ سال سے چھوٹے بچوں کے جسمانی اعضاء کی پیوند کاری ممکن نہیں البتہ بڑی عمر کے بچوں کے جسمانی اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق قوانین میں سقم موجود ہیں۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈز میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل مسعود نے بتایاکہ بچوں کے گردے نکالنے کے لیے وقت انتہائی محدود ہوتا ہے ۔ بچوں کے اعضا ء کی پیوند کاری کا کوئی وقوعہ سامنے نہیں آیا ۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے اغواء کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ، ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔فاضل عدالت نے اعضاء کی پیوند کاری کے قانون میں موجود سقم دور کرنے کے لئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے بچوں کواسکولوں سے پک اینڈ فراہم کرنے والی گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے اور گاڑیوں کی مانیٹرنگ کا احکامات جاری کر کے کیس کی مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بازیابی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پنجاب حکومت سے طلب کرلی ۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.