پاکستان دشمن بیان دینے والوں اور ان کے سہولت کار وزیراعظم کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا ملنی چاہئے،وزیراعظم ملکی سالمیت کیخلاف زہر اگلنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کر کے قومی مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو گئے، اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی
مسلم لیگ (ق)کے صدرچودھری شجاعت حسین کابیان
جمعہ 26 اگست 2016 18:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے الطاف حسین اور دیگر عناصر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محض ایک بیان دے کر اس شرمناک فعل سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو بیان میں کہا کہ وزیراعظم درحقیقت قومی مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں، وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اس سارے کیس میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے اور مجرموں کو بچاتے رہے، انہوں نے پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کا جو حلف اٹھایا تھا اس کی پاسداری نہیں کر سکے۔
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور قومی سلامتی کے خلاف زہر اگلا اور وزیراعظم جنہوں نے ایسے وطن فروش عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کی ان سب کے خلاف آئین و قانون توڑنے کے تحت کارروائی کی جائے، آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات چلائے جائیں اور وطن دشمنوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.