ریاض: کاروں کے غیر قانونی کرتب دکھانے اور ڈرفٹنگ کرنے پر متعدد نوجوان گرفتار، گاڑیاں ضبط

ہفتہ 27 اگست 2016 13:11

ریاض: کاروں کے غیر قانونی کرتب دکھانے اور ڈرفٹنگ کرنے پر متعدد نوجوان ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : سعودی دارلحکومت ریاض میں پولیس نے کاروں کے غیر قانونی کرتب دکھانے والے اور کار ڈرفٹنگ میں ملوث متعدد ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس نے موقع پر ہی ملوث افراد کی گاڑیوں کو ضبط کر کے حراست میں لے لیا۔ مقامی اخباری رپورٹر کا کہنا ہے کہ اس نے ڈرفٹنگ کرنے والے کم از کم پانچ نوجوانوں کو پبلک پارک رواضہء میں پولیس کی گاڑی میں بیٹھے دیکھا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ بنائے گئے نئے قوانین کے مطابق پہلی دفعہ کار ڈرفٹنگ کرنے پر 10,000ریال جرمانہ اور ایک ماہ کے لیے کار کی ضبتگی ہوگی۔ دوسری دفعہ پکڑ ے جانے پر 10,000ریال جرمانہ اور ایک سال قید کی سز اور تین ماہ کے لیے کار ک ضبط کی جائے گی۔ جبکہ تیسری دفعہ پکڑے جانے پر 40,000ریال جرمانہ اور ایک سے پانچ سال کے لیئے گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔ سعودی حکومت نے ٹریفک حادثات اور ان سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی لانے کے لیئے ٹریفک قوانین کو مزید سخت کیاہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے لاگو ہوتے ہی متعدد افراد کو پکڑنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی حکومت اس قانون پر سختی سے عمل کر رہی ہے۔