بیگم سرفراز اقبال کی یاد میں اکادمی ادبیات پاکستان میں ادبی نشست
ہفتہ 27 اگست 2016 18:01
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) ممتاز سماجی شخصیت اور دانشور بیگم سرفراز اقبال کی یاد میں اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس روم میں ایک ادبی نشست ہوئی جس کی صدارت دائرہ کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفرمہدی نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم سرفرازاقبال وفاقی دارالحکومت کی ادبی وسماجی زندگی کی شناخت تھی۔
انہوں نے کہا کہ بیگم سرفراز اقبال کا گھر ادیبوں کیلئے پارٹی ہاوس کی حیثیت رکھتا تھا۔(جاری ہے)
نامور شاعر فیض احمد فیض اپنے اسلام آباد قیام کے دوران انہی کے گھر قیام فرماتے تھے ۔ اسی طرح میر ظفر اللہ جمالی ، صادقین،ممتاز مفتی،ضمیر جعفری اور احمد فراز کیلئے لندن میں انکا گھر رابطہ دفتر کی حیثیت رکھتا تھا۔ اجلاس میں پروفیسر توصیف تبسم ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، احسان کبریا ، رخسانہ نازی طارق شاہد ، تبسم اخلاق اور آسیہ چوہدری نے بیگم سرفراز اقبال کی شخصیت اور انکی تصانیف کے حوالے سے گفتگو کی ۔
آخر میں ملک محمد اقبال خان اور ڈائریکٹر ثمینہ یاسمین کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ شرکاء نے اسلام آباد کیقبرستان میں بیگم سرفراز اقبال کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.