وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے” خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کی باقاعدہ منظوری ، پنجاب بھرکے سکولوں میں ہزاروں اضافی کمرے تعمیر کیے جائیں گے،رانامشہود
ہفتہ 27 اگست 2016 18:41
لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت پنجاب بھر کے سکولوں میں اضافی کمرے بنائے جانے کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت پنجاب کے 16جنوبی اضلاع کے سکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر اضافی کمرے بنائے جائیں گے۔
رانا مشہود احمد خاں نے بتایاکہ پنجاب بھرکے سکولوں میں ہزاروں اضافی کمرے تعمیر کیے جائیں گے اوران اضافی کمروں کی تعمیر سے طلبا ء و طالبات کومزید بہترتعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی، رانا مشہود نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ اورعدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات پرعمل پیرا ہے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کیساتھ خستہ حال عمارتوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قوم کے پیسے کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تیزرفتار ترقی کا واحدذریعہ معیاری تعلیم کا فروغ ہے ۔نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیے بغیر ترقی اورخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔تعلیم کی اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے معیاری تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے ۔صوبے کے کونے کونے میں مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے انقلابی اورموثر اقدامات کیے گئے ہیں ۔پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.