آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے ملک گیر ریفرنڈم کیلئے رجسٹرار این آئی آر سی کودرخواست جمع کروادی

ہفتہ 27 اگست 2016 22:59

لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے رجسٹرار قومی صنعتی تعلقات کمیشن میں واپڈا میں ملک گیر ریفرنڈم کرانے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے اس سے پہلے قومی سطح پر پانچ ریفرنڈم ہوچکے ہیں ۔ رجسٹرار نے واپڈا اور پیپکو انتظامیہ کو نوٹس جاری کردئیے ہیں جبکہ ورکرز یونین نے ریفرنڈم میں شرکت کے لئے اپنے ایک لاکھ پچاس ہزار ممبران کی لسٹیں اور کوائف پیش کرنے کی تیاری شروع کردی ہیں۔

گزشتہ ریفرنڈم میں ورکرز یونین نے 77095 ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد ازاں پیغام یونین نے سپریم کورٹ میں اس کامیابی کو چیلنج کیا‘ ڈویژنل بینچ جو جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے اپنے حکم میں کہاکہ پورے ملک میں اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہونے والی یونین کو خواہ مخواہ کے اعتراض سے کینسل نہیں کیاجاسکتا کیونکہ گزشتہ ریفرنڈم میں مسلسل ناکام ہونے والی یونین صرف ٹیکنیکل گراؤنڈ پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے اس بنیاد پر رٹ خارج کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وہ واپڈا کی انتظامیہ قانون کے مطابق ریفرندم کے انعقاد کے لئے ملازمین کی لسٹیں رجسٹرار NIRC کو پیش کرے تاکہ کارکن اپنا جمہوری حق استعمال کرکے قومی بنیا د پر اجتماعی سودا کار یونین منتخب کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :