عراق نے سعودی عرب سے اپنا سفیر تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا
اتوار 28 اگست 2016 18:27
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) عراق نے سعودی عرب سے اپنا سفیر تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا،گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ بغداد میں تعینات اپنے سفیر ثمر الشعبان کو تبدیل کرے۔ ۔ثمر الشعبان کی جانب سے عراق میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے دیے گئے ایک بیان کے بعد عراق کے شیعہ سیاست دان تسلسل سے انھیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شیعہ ملیشیا کے سنیوں کے تعلقات کشیدگی کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔پیر کو عراق وزیرخارجہ نے ان ثمر الشعبان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی تردید کی تھی۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔اس موقع پر امید ظاہر کی گئی تھی کہ بغداد میں سعودی سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے سے دونوں ممالک کے مابین دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے تعاون بڑھے گا۔
1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب نے بغداد میں قائم اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔خیال رہے کہ سعودی عرب طویل عرصہ سے عراق پر اپنے علاقائی حریف ایران کے بہت زیادہ قریب ہونے کا الزام عائد کرتا رہا ہے جبکہ عراق اس الزام کی تردید کرتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سرگودھا سے تعلق رکھنے والے عاصم نوید رانجھا برطانیہ کی کونسل سلاؤ کے ڈپٹی مئیر منتخب
-
دبئی ایئرپورٹ پر ریکارڈ 23 ملین مسافروں کی آمدورفت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ
-
اردن میں پہلی اسمارٹ مسجد کا افتتاح کردیاگیا
-
بھارتی مصالحوں پر پابندی،حکومت کا فیکٹریوں کے معائنے کا فیصلہ
-
اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کواحمقانہ قراردیدیا
-
اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت نسل کشی نہیں،بائیڈن
-
ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.