کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، رینجرز کی کارروائیاں الطاف حسین اور اس کے عسکری ونگ کو جلا بخشیں گی۔ حسین نواز نے 42 اعشاریہ 50 ملین پاﺅنڈ کی برطانیہ میں ون ہائیڈ پارک میں پراپرٹی کا سودا کیا ہے یہ پراپرٹی مے فیئرز اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہے ہمارے پاس اس ڈیل کی دستاویزات بھی آچکی ہیں۔بیرسٹراعتزازاحسن
میاں محمد ندیم پیر 29 اگست 2016 18:51
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست۔2016ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، رینجرز کی کارروائیاں الطاف حسین اور اس کے عسکری ونگ کو جلا بخشیں گی۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کسی صورت دبنے والا نہیں ہے جو سمجھتا ہے کہ یہ معاملہ دب جائے گایہ اس کی بھول ہے،پانامہ لیکس کے معاملہ پر آئندہ دو تین روز میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ حسین نواز نے 42 اعشاریہ 50 ملین پاﺅنڈ کی برطانیہ میں ون ہائیڈ پارک میں پراپرٹی کا سودا کیا ہے یہ پراپرٹی مے فیئرز اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہے ہمارے پاس اس ڈیل کی دستاویزات بھی آچکی ہیں۔(جاری ہے)
کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔جو بھی رینجرز کے پاس جاتا ہے ڈرائی کلین ہو کر واپس آتا ہے۔
فاروق ستار اور آصف حسنین کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا،اگر فاروق ستار رینجرز کے تحویل میں لئے جانے سے پہلے لاتعلقی کا بیان دیتے تو اس کا زیادہ فائدہ ہوتاایم کیو ایم اب بھی بعد از الطاف حسین نہیں ہوئی۔برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف کاروائی کے لئے حکومت پاکستان کو خود رابطہ کرنا ہو گاایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر ضرور مسمار کئے جائیں مگر قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.