انضمام کو آوٴٹ کرنا سب سے مشکل تھا ‘ شعیب اختر
عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس سے متاثر ہو کر فاسٹ باوٴلر بننے کا فیصلہ کیا ‘ انٹرویو
منگل 30 اگست 2016 13:23
(جاری ہے)
چاہے میں کتنی ہی تیز گیند کیوں نہ کر لوں وہ ہمیشہ اس جگہ پہنچ چکے ہوتے تھے جہاں گیند گرتی تھی۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور باوٴلر نے 1999 کے دورہ بھارت میں سچن ٹنڈولکر کو پہلی گیند پر آوٴٹ کرنے کو زندگی کا سب سے یادگار لمحہ قرار دیا۔پاکستانی ٹیم کو دورہ بھارت میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی ‘ ایشین ٹیسٹ چمپئن شپ کا بھی ایک میچ کھیلنا تھا تاہم شعیب اختر کو تیسرے ٹیسٹ میں موقع ملا۔ایشین چمپئن شپ کے ٹیسٹ میچ میں شعیب نے دونوں اننگ میں چار چار وکٹیں لیتے ہوئے مجموعی طور پر آٹھ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا تاہم اس میں سب سے یادگار لمحہ راہول ڈراوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو لگاتار گیندوں پر آوٴٹ کرنا تھا۔شعیب نے اس میچ کو یاد کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان وسیم اکرم سے کہا کہ آپ نے مجھے کھانے کے وقفے کے بعد گیند دی اور جیسے میں نے بھاگنا شروع کیا تو آپ نے مجھے آواز دے کر روک لیا اور کہا کہ شوبی ‘پورا توڑ کر لانا اندر تاکہ لیگ اسٹمپ مس نہ ہو۔ میں مڑا اور رکا اور خدا سے کہا کہ یااللہ اگر میں یہ وکٹ حاصل کر لیتا ہوں تو میرا خواب کولکتہ میں پورا ہوجائے گا۔میں نے بھاگنا شروع اور جب میں کریز کے قریب پہنچنے والا تھا تو میں نے دیکھا کہ سچن کے بلے اور پیڈ کے درمیان خلا بڑھ رہا ہے۔ میں جانتا تھا کہ وہ گیند مس کر دیگا جب گیند درمیانی وکٹ پر لگی ‘تو میرے لیے بہت یادگار لمحہ تھا۔100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی حامل کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کرنے والے باوٴلر بتایا کہ عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس سے متاثر ہو کر انہوں نے فاسٹ باوٴلر بننے کا فیصلہ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.