حکومت بلوچستان کے عوام کو تحفظ دے سکتی ہے یا نہیں؟ ‘ سراج الحق کا سوال
اگراسلام آبادسمجھتا ہے بلوچستان کو ڈنڈے کے زور پر کنٹرول کرسکتا ہے تو اس سے بڑی حماقت اور کوئی نہیں ہوسکتی بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کیا جائے ،ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں ‘ امیر جماعت اسلامی
منگل 30 اگست 2016 19:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کے سامنے سوال اٹھایا ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کو تحفظ دے سکتی ہے یا نہیں؟ ،اگراسلام آبادسمجھتا ہے کہ بلوچستان کو ڈنڈے کے زور پر کنٹرول کرسکتا ہے تو اس سے بڑی حماقت اور کوئی نہیں ہوسکتی، وفاق کو یہ پالیسی بدلنا ہوگی،بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کیا جائے اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں تاکہ صوبے میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم کیا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ سانحہ پر منعقدہ گرینڈ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جرگہ سے سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ،سینئر صوبائی وزیر اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبد الرحیم زیارت وال ،بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر عبدالغنی خلجی ،جمعیت علمائے اسلام کے ملک سکندر ایڈووکیٹ ،عوامی نیشنل پارٹی کے زمرد خان ،نیشنل پارٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ،نیشنل پارٹی کے ملک عبدالولی کاکڑ،پیپلز پارٹی کے سعد اﷲ شاہ ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ ،سابق صوبائی محتسب امان اﷲ خان کنرانی ،امین اﷲ کاکڑ ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ہاشم موسوی ،جماع الدعو کے فاروق صدیقی،علامہ علی محمد ابوتراب اور صوبے کے دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین اور سماجی راہنماں نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.