سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 110سیالکوٹ سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی، نادار کو فرانزک آڈٹ رپورٹ کے لئے دائر درخواست جلد نمٹانے کی ہدایت
منگل 30 اگست 2016 21:08
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110سیالکوٹ کے انتخابی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس مقدمے میں التوا کی مزید کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ منگل کوجسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے درخواست گزارکے وکیل عثمان کوبتایاکہ خواجہ آصف کے وکیل فاروق ایچ نائک کی طرف سے مقدمہ کے التوا کی درخواست آئی ہے۔ عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمہ کو جان بوجھ کر لٹکایا جارہا ہے، اسی لئے ا لتواکی درخواست ارسال کی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ انگوٹھے کے نشانات کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی فرانزک آڈٹ رپورٹ کے لئے ہم نے نادرا میں درخواست جمع کرائی ہے لیکن ابھی تک ہمیں رپورٹ نہیں دی گئی اور کہا جارہا ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے رپورٹ نہں دی جاسکتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.