جدہ: وزارتِ مذہبی امور نے 10,000متبادل امام مساجد کو ملازمت سے برخاست کر دیا
بدھ 31 اگست 2016 11:30
جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : وزارتِ مذہبی امور نے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کے لیے مملکت کی مختلف مساجد میں امام مساجد کے متبادل کے طور پر خدمات انجام دینے والے تقریباََ10,000امام مساجد کو ملازمتوں سے فارغ کر دیاہے ۔ امام مساجد کو فارغ کرنے سے وزارتِ مذہبی امور کو کم از کم 360ملیں سعودی ریال کی بچت ہو گی۔وزارتِ مذہبی امور نے ان امام مساجد کو پیشکش کی تھی کی یا تو وہ مکمل امام مسجد کی ذمہ داریاں نبھا لیں یا اپنے عہدے چھوڑ دیں۔
سعودی عرب کے شہریوں کی کثیر تعداد نے وزارت مذہبی امور کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک متبادل اما م کی تنخواہ 3000ریال بنتی ہے ۔ وزارتِ مذہبی امور کے حکام چاہتے ہیں کہ وہ ساتھ میں اپنی تمام ذمہ داریاں نبھائیں ۔(جاری ہے)
سعودی عرب میں خطبے کے لیے الگ امام کا تقرر کیا جاتا ہے ۔ لیکن وزارت کی طرف سے کی جانے والی پیشکش میں اب یہ ذمہ داری بھی متبادل امام کو اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسکے علاوہ مبغلین کی کم سے کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری رکھی گئی ۔ جس پر متبادل امام مساجد کی کثیر تعداد پورا نہیں اترتی۔ نئے قانون کے تحت متبادل امام مساجد کو فل ٹائم امام مسجد اور پارٹ ٹائم مبلغ کی ذمہ داریاں نبھانی ضروری قرار پایا ہے ۔ شہریوں کی کثیر تعداد کا کہنا ہے کہ مملکت میں مساجد کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ متبادل امام مساجد کے فارغ کرنے سے مملکت میں امام مساجد کی کمی ہو جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.