کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سے کیا ،میری اصل پہچان ٹی وی ہی ہے‘ مہرو النساء
بدھ 31 اگست 2016 12:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اداکارہ مہرو النساء نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سے کیا تھا اور میری اصل پہچان ٹی وی ہی ہے،بے شمار ڈرامہ سیریل میں یادگار کردار ادا کیے جن کو بے حد پسند کیا گیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کا حصہ ہوں۔جہاں کام کرتے ہوئے زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہی ہوں۔
میر ے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں جن میں حسن مراد ،شا زیب مرزا،سلیم البیلا،بدر خان،لکی ڈیراور خاص طور پر علی مہرکی پرفارمنس سب سے لاجواب ہے۔اس شخص میں جس قدر کوالٹی موجود ہے ۔اس کا اندازہ صرف فن شناس ہی لگاسکتے ہیں ۔ جبکہ ٹیم کے دیگر اداکاروں کے ساتھ میں پہلے سٹیج ڈرامے بھی کر چکی ہوں اور ان کے فن سے پہلے ہی آشنا ہوں ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں مہرو النساء نے کہا کہ دل تو بہت کرتاہے کہ سٹیج ڈرامے میں کام کروں۔
متعدد ڈرامہ پرودیوسرز مجھے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے پیشکش بھی کر چکے ہیں۔مگر ٹی وی کی مصروفیات کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ کے لیے وقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کلاسیکل رقص کا بڑا شوق ہے۔مگر افسوس کہ کلاسیکل رقص کا فن پاکستان سے ختم ہوتا جا رہا ہے ۔ مگر بھارت میں آج بھی کلاسیکل رقص کی جڑیں بڑی مضبوط ہیں۔ہمیں بھی کلاسیکل فن کو بچانے کے لیے اکیڈمیز درکار ہیں۔جہاں ماہر اساتذہ نوجوانوں کو کلاسیک رقص کی تربیت دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.