بشارالاسد حکومت کیمیائی ہتھیاروں کی ذمہ دار قرار ،اقوام متحدہ سے شامی حکومت پر پابندی کا مطالبہ
بدھ 31 اگست 2016 14:04
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) برطانیہ اور فرانس نے بشارالاسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے شامی حکومت پر پابندی کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب شام نے کیمیائی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات مسترد کردیں جبکہ روس نے بھی رپورٹ پر سوالات اٹھادیے ہیں۔فرانسیسی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بشارالاسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ذمہ دار قرار دیا ہے، جس کے بعد شک و شہبے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل شامی حکومت کے خلاف سخت اور فوری اقدامات اٹھائے۔برطانوی سفیر نے کیمیائی حملوں کے ذمہ داروں کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل یقینی بنائے کہ ذمہ داروں کو کیمیائی ہتھیار کے استعمال کرنے کی قیمت چکانا پڑے گی ۔(جاری ہے)
دوسری جانب کیمیائی حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے شامی سفیر کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں کیمیائی حملیسیمتعلق ٹھوس ثبوت پیش نہیں کییگئے اور نہ ہی کلورین گیس کے نمونے یا تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔روسی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، تحقیقات کو تسلیم کرنے سے قبل ان سوالات کا جواب دینا ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.