کشمیری برستی گولیوں کے سامنے پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے نعرے بلند کرہے ہیں‘ ابو الہاشم ربانی
بدھ 31 اگست 2016 16:15
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) جماعة الدعوة لاہور کے مسئول ابو لہاشم ربانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکو دو ماہ ہونے کو آئے مگر آزادی کے متوالوں کا عزم و ہمت ماند نہیں پڑا،وہ برستی گولیوں کے سامنے پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے نعرے بلند کرہے ہیں، ترکی اور مصر کے بعد سعودی عرب کی جانب سے کشمیر پر پاکستان کے قومی موقف کی تائید پر کشمیری ان کے شکر گزار ہیں ، پاکستانی پرچم میں کشمیری شہداء کی لپٹی لاشیں دنیا کو بتا رہی ہیں کہ ان کا اصل وطن کون سا ہے، باقی دنیا بھی اپنی آنکھیں کھولے اور مظلوم کشمیریوں کا موقف سمجھیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ میں جماعة الدعوة لاہور کے ذمہ دارن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
ابوالہاشم ربانی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر آج اُس بلندی تک پہنچ چکی جہاں وہ اس پہلے کبھی نہیں تھی۔ امریکہ انڈیا کشمیریوں کا قتل اور ان پر ظلم و استبداد کے معاملے میں ایک پیج پر ہیں۔ دہشت گرد انڈین فوج کی جانب سے پیلٹ گن ، پیپر گیس اور مرچی گیس شیل جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کے عزم و حوصلے بلند ہیں۔
کشمیری کسی صورت بھی انڈیا کے غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ابوالہاشم ربانی نے کہا کہ امریکا انڈیا معاہدوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کو دفاعی اور معاشی طور پر کمزور کر دیاجائے۔ دشمنوں کو پاکستان کا ایٹمی قوت بننا کسی صورت ہضم نہیں ہورہا۔ انڈیا اور امریکہ کے دفاعی معاہدے پاکستان میں دہشت گردی کے فروغ کے لیے ہیں۔ پاکستان کا اپنے قدموں پر کھڑا ہونا اور مسلم دنیا میں اس کا نمایاں ہوتا ہوا کردار امریکہ کو بالکل پسندنہیں آرہا۔ پوری عالم اسلام کو مل کر دشمن کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم متحد اور بیدار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.