پاکستان نے الطاف کیخلاف ٹھوس شواہد نہیں دیئے ٗبرطانیہ
ریفرنس موصول ہو چکا ہے ٗالطاف حسین کے خلاف کارروائی ٹھوس شواہد ملنے پر ہی کی جائیگی ٗتھامن ڈریو برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارت مظالم کا نوٹس لے ٗ خورشید شاہ کا مطالبہ
بدھ 31 اگست 2016 18:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان نے ٹھوس شواہد برطانیہ کو فراہم نہیں کیے۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ الطاف حسین کے خلاف پاکستانی حکومت کا ریفرنس برطانیہ کو موصول ہو گیا ہے تاہم پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف کاروائی کیلئے تاحال ٹھوس شواہد نہیں دیئے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی ٹھوس شواہد ملنے پر ہی کی جائے گی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے بتایا کہ الطاف حسین اب پاکستان کیلئے مسئلہ بن چکے ہیں ٗلہذا برطانوی حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے برطانوی ہائی کمشنر پرزور دیا کہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارت مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے عالمی سطح پر کردار ادا کرے۔
بعدازاں خورشید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ برطانوی ہائی کمشنر سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی حکومت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے برطانیہ کو باضابطہ طور پر ریفرنس بھیجا تھا۔ریفرنس کے ساتھ بانی متحدہ کی تقریر اور عوام الناس کو تشدد پر اکسانے کے شواہد بھی فراہم کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ الطاف حسین نے رواں ماہ 22 اگست کو کراچی میں کارکنوں سے خطاب کے دوران پاکستان مخالف نعرے لگوائے تھے جبکہ کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز پرحملوں کے لیے اکسایا تھاجس کے بعد کارکنوں نے مشتعل ہوکر میڈیا ہاؤسز پر حملہ کر دیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.