میاں صاحب ایک ایسا ادارہ بنائیں جو وزیر اعظم کو پکڑ سکے،عمران خان
ن لیگ ایک سال میں9ارب روپے اشتہار کی مد میں خرچ کرتی ہے، تحریک انصاف کی اولین ترجیح صحت اور انصاف ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب عمران خان کا حکومت سے 6 ستمبر کو عام تعطیل کا مطالبہ
بدھ 31 اگست 2016 19:04
پشاور،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چیک اپ کرانا ہو تو 2ماہ کے لئے باہر چلے جاتے ہیں،میاں صاحب کوئی ایک ایسا ادارہ بھی بنائیں جو وزیر اعظم کو پکڑ سکے۔ ن لیگ ایک سال میں9ارب روپے اشتہار کی مد میں خرچ کرتی ہے۔ تحریک انصاف کی اولین ترجیح صحت اور انصاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صحت کارڈ کی تقسیم کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج سب سے مہنگا ہے کم سے کم 9لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ شوکت خانم میں غریب کا علاج مفت میں کیا جاتا ہے۔ شوکت خانم میں بلا تفریق علاج کیا جاتا ہے ہسپتال میں آنے والوں سے انکا مذہب یا سیاسی شجرہ نہیں پوچھا جاتا۔ شوکت خانم کا سالانہ بجٹ 400ارب روپے ہے۔(جاری ہے)
صحت انصاف کارڈ پر5ارب روپے لاگت آئے گی اور اس سے18لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چیک اپ کروانے کے لئے 2ماہ کے لئے لندن چلے جاتے ہیں۔ وزیراعظم کے بیرون ملک علاج کروانے سے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔ صحت انصاف پروگرام کی دلی خوشی ہوئی ہے۔ ملک میں جب تک ظلم کا نظام ہو انصاف اور برکت نہیں ہو گی۔ ملک کے با اثر اور وسائل والوں کو ملک کے غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیئے۔ خیبر پختونخواہ واد صوبہ ہے جس میں اختیارات نچلے طبقے کے لوگوں کو دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کارڈ کی تقسیم میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیئے۔ صحت انصاف کارڈ غریب تر لوگوں کو ملنا چاہیئے ۔ الیکشن جیتنے کے لئے شو مارنے کی ضرورت نہیں ۔ لوگوں کو سہولیات دو ن لیگ ایک سال میں 9ارب روپے اشتہار کی مد میں خرچ کرتی ہے۔ صحت اور انصاف تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ غریب کے علاج میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیئے۔ ترقی یافتہ ملک میں وکیل کے لئے پیسے نہ ہو تو حکومت دیتی ہے صحت انصاف کارڈ پورے صوبے میں پھیلائے گئے۔ چاہتا ہوں بچوں کو اچھی تعلیم ملے ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں عام آدمی کو انصاف ملے ۔ ملک میں سب سے کم کرپشن خیبر پختونخواہ صوبہ میں ہے،بعد ازاں اسلام آباد میں عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرے ،تحریک انصاف چھ ستمبر کو شہداء کو خراج عقیدت پیش کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.