علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے مقابلے کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان قریبی روابط ناگزیرہیں ،پاکستان علاقائی اور بین الا قوامی فورمز پر چین کی حمایت پر بھر پور اعتماد کرتا ہے ، باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی ،پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو چین پاکستان کے ساتھ پائیدار شر اکت داری کے لیے پر عزم ہے ، ٹیکنالوجی ،دفاع اور بنیادی ڈھانچے کی تر قی کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں ، سن ویڈونگ
بدھ 31 اگست 2016 21:39
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی جغرافیائی، معاشی، تاریخی اور اسٹر ٹیجک مفادات کی مضبوط بنیادوں پر استوارہے اور ہمیشہ ہر آزمائش میں پوری ا تری ہے ، علاقائی اور عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط ناگزیر ، باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی ،پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وہ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کے سفیر سن ویڈوگ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ملا قات میں باہمی مفادات اور خطے میں امن امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان علاقائی اور بین الا قوامی فورمز پر چین کی حمایت پربھر پور اعتماد کرتا ہے اور پاکستان میں حقیقی معاشی تر قی کے لیے چین کے تعاون اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
دونوں اقوام کے مابین بردرانہ تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بین الاقوامی برداری دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے دوستانہ تعلقات کا کوئی متوازی پیش نہیں کرسکی ۔۔ سر دارایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی جغرافیائی، معاشی، تاریخی اور اسٹر ٹیجک مفادات کی مضبوط بنیادوں پر استوارہے اور ہمیشہ ہر آزمائش میں پوری ا تری ہے۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کو ناگزیر قرار دیا ۔انہوں نے باہمی تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )کے منصوبے کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور پاک -چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں چین کے تعاون کو سر اہا ۔سر دار ایاز صادق نے پائیدار تر قی کے اہداف اور حقیقی اقتصادی تر قی کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے مابین شر اکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار اور پاکستان کی صنعت کی پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے لیے چین کے تعاون کا خواہش مند ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ CPEC منصوبہ پاک- چین تجارتی تعلقات کو نئی قوت بخشے گا۔چین کے سفیر سن ویڈوگ نے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کے خیالات کی تو ثیق کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاک- چین دوستی تعلقات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ پائیدار شر اکت داری کے لیے پر عزم ہے اور باہمی تعلقات کومزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ٹیکنالوجی ،دفاع اور بنیادی ڈھانچے کی تر قی کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ خطے کے اسٹر ٹیجک اعادہ شمار اور امن امان کی صوتحال نے دونوں ممالک کو مزید قریب لا کھڑا کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.