ہائیکورٹ نے دو بچے ماموں سے لیکر باپ کی تحویل میں دے دیء ، جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے
بدھ 31 اگست 2016 22:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو بچے ماموں سے لیکر باپ کی تحویل میں دے دئیے، جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت کی ۔ منڈی بہا ؤ الدین کے محمد ارشد نے اپنے دو بچوں کی تحویل کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار ارشد نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے اور سسرالیوں نے میرے دونوں بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور ان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔
عدالتی سماعت کے دوران 8سالہ انعم اور 10سالہ تنویر کو پیش کیا گیا۔ہائیکورٹ نے دونوں بچوں کی تحویل ماموں سے لیکر درخواست گزار باپ کو دینے کا حکم دیا ۔ تاہم احاطہ عدالت میں دونوں بچے ماموں کے ساتھ جانے کی ضد کرتے رہے تاہم عدالتی حکم پر باپ دونوں بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔اس موقع پر انتہائی جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.