خورشید احمد شاہ کا وزیر اعظم کو خط ،سنیئر بیوروکریسی کی ترقیوں میں کی گئی زیادتیوں سے متعلق آگاہ کیا
وفاقی حکومت گریڈ21 سے22 کی ترقیوں میں سینئر افسران کو نظر اندازکرنے کا اقدام جانبدرانہ ہے ، ایسے اقدامات انصاف کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ، سنیئر افسران کے تحفظات دور کرکے ان کا حق دیا جائے ،قائدحزب اختلاف کا نوازشریف سے مطالبہ
بدھ 31 اگست 2016 22:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ نے وزیراعظم کے نام خط میں کہاہے کہ گریڈ21 سے22 میں ترقیوں میں سندھ اور بلوچستان سمیت دیگرصوبوں کے سنیئر افسران کو نظر انداز کر دیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے اس طرح کے جانبدارانہ اقدامات کو نہ ہی تو سراہا جا سکتا ہے اور نہ ہی ایسے اقدامات انصاف کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں ، سنیئر افسران کو ان کا حق دیا جائے اور ان کے تحفظات کو دور کیاجائے۔
بدھ کو خورشید شاہ نے وزیر اعظم نوازشریف کے نام خط تحریر کیا ہے جس میں سنیئر بیوروکریسی کی ترقیوں میں کی گئی زیادتیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ حالیہ دنوں میں وزیر اعظم کی زیر قیادت گریڈ21 سے22 میں ترقیوں کیلئے ہونے والی سی ایس بی اور ایس ایس بی کی میٹنگز میں بہت سے سنیئر افسران کو نظر انداز کر دیا گیا اور ان کو ترقی سے محروم کر دیا گیا اور بہت سے جونیئر افسران کو گریڈ میں ترقی دے دی گئی جس سے وفاقی حکومت کی طرف سے جونیئر آفسرز کی ترقیوں پر سینئر آفسرز میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی اور حد تو یہ ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی سنیئر افسران کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا حالانکہ ان میں سے کچھ افسران بہت سنیئر تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.