تمام اضلاع کے سوشل سیکورٹی ڈائریکٹرز کا پرفارمنس اور پروفیشنل تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ
جمعہ 2 ستمبر 2016 14:17
(جاری ہے)
کمشنر سوشل سیکورٹی منصور قادر نے بار بار تنبیہ اور کارکردگی بہتر بنانے کی تاکید کے باوجود کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ڈائریکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا عندیہ دیا ۔ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر رانا محمد حنیف، ڈائریکٹر ایڈمن عمران بشیر اور ادارہ سوشل سیکورٹی کے دیگر ا علیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر رانا محمد حنیف نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2015-16 کیلئے کنٹری بیوشن ٹارگٹ 10.79 بلین روپے تھا تاہم ضلعی ڈائریکٹرز کی اکثریت اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 68ہزار سے زائد صنعتی و تجارتی اداروں میں 9 لاکھ 69 ہزار سے زائد محنت کش و مزدور کام کررہے ہیں جبکہ خواتین ورکرز کی مجموعی تعداد 38 ہزار کے قریب ہے اور ان صنعتی ورکرز کے اہل خانہ کی مجموی تعداد 58 لاکھ سے زائد ہے۔رانا محمد حنیف نے بتایا کہ ادارہ سوشل سیکورٹی نے 3228 نئے صنعتی و تجارتی یونٹس کو رجسٹرڈ کیا جبکہ 28ہزار سے زائد نئے ورکرز کی رجسٹریشن کی گئی اور مجموعی طور پر 328 ملین روپے کی مالی مراعات مزدوروں اور اُن کے اہل خانہ میں تقسیم کی گئیں۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ کار کردگی کے حوالے سے زبانی جمع خرچ بے معنی ہے اور حقیقی کارکردگی کنٹری بیوشن ٹارگٹس کے حصول میں ناکامی سے صاف ظاہر ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز ایک ماہ کے اندر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، بصورت دیگر کسی سیاسی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لاؤں گا اور ایسے افسران کو موجودہ مقامِ تعیناتی سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کنٹری بیوشن ٹارگٹس پورا کرنے اور مزدوروں کے نئے سوشل سیکورٹی کارڈز بنانے پر ڈائریکٹرز کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کی فلاح وبہبود ، علاج معالجہ اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا انحصار کنٹری بیوشن کے زیادہ سے زیادہ حصول پر ہوتا ہے۔ لہذا تمام ضلعی ڈائریکٹرز اس حوالے سے تمام کوتاہیاں دور کریں اور اپنے فرائض منصبی دیانت داری سے ادا کریں تاکہ مزدور طبقہ سوشل سیکورٹی سہولیات سے بہتر طور پر استفادہ کر سکے ۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.