تحریک انصاف کا پاکستان احتساب مارچ (کل) ہوگا
پیپلزپارٹی ‘ جماعت اسلامی ‘(ق) لیگ ‘عوامی تحریک سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنان شر یک ہوں گے
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جاری تحریک کے سلسلہ میں( کل) ہفتہ کو شاہدرہ سے پنجاب اسمبلی تک ’’احتساب مارچ ‘‘کر یگی‘چیئر مین تحر یک انصاف عمران شاہدرہ ‘بھاٹی گیٹ ‘ناصرباغ ‘لاہور ہائیکورٹ چوک اور پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتامی خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ‘تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں ‘ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ،(ق) لیگ اور عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھی شر یک ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے عمران خان کنٹینر پر سوار ہونے کے بعد بھاٹی گیٹ، ناصر باغ، جی پی او چوک اور چیئرنگ کراس پہنچیں گے جہاں مارچ کے اختتام پر اہم اعلان کریں گے ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی طرف سے احتساب مارچ کوکامیاب بنانے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ شہر کی مختلف شاہراہوں خصوصاً ریلی کے روٹ پر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جس پر احتساب کے نعرے درج ہیں۔
اس سلسلے میں لاہور پولیس اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کرنے والے رہنماؤں اور شرکاء کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ احتساب مارچ کے روز مال روڈ پر کاروبار بند رکھا جائے گااورحفاظتی نکتہ نظر سے مال روڈ کی طرف آنے والے بڑے چھوٹے راستو ں کوکنٹینرز، بیرئیر اور خار تاریں لگا کر بند رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.