ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری،مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،
ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمو د گوندل
جمعہ 2 ستمبر 2016 22:12
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمو د گوندل نے کہا ہے کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ورکر ز ڈینگی لاروا کی برآمد گی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور جن ایر یا سے ڈینگی کے کیس سامنے آ رہے ہیں انھیں فوکس کرکے فوکنگ اور آئی آر ایس کیا جائے تاکہ ڈینگی پھیلنے نہ پائے ۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس کے ساتھ ساتھ ہاٹ سپاٹس خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نسل کو روکا جاسکے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ارشد علی صابر نے ڈینگی پر ہونے والے کام پر بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔(جاری ہے)
اجلاس میں اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن ،اے سی صدر تسنیم علی خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اﷲ دتہ نجمی ، ای ڈی او سو شل ویلفیئر اسلم میتلا، ڈائریکٹر کالجز ملک محمد اصغر ، ڈی او سول ڈیفنس سنجیدہ خانم ، ڈی او لیبر لیاقت علی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔
ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمو دنے کہا کہ ڈینگی ایکٹیوٹی پر مامور ٹیموں کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی اہلکار کی کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت راولپنڈی میں ڈینگی کیس نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جو اب تک ڈینگی کیس سامنے آئیں ہے ان میں زیادہ تر مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح محنت اور لگن سے کام جاری رہا تو مزید موثر نتائج مرتب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ایس او پیز کے مطابق اپنی ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز ی کے ساتھ جاری رکھیں تاکہ ڈینگی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوسکے ۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.