سانحہ مردان،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک صفحہ پر آجائیں،سب سے اہم مسئلہ قوم کو امن دینا ہے،سراج الحق
مردان میں ہونے والا دھماکہ پیغام ہے کہ حالات ابنارمل ہیں ،حکومت دعوؤں کے باجود امن قائم کرنے میں ناکام رہی،مرکزی ،صوبائی حکو متیں اور ریاستی اداروں کو ملک و قوم کے دفاع کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا جماعت اسلامی کے امیرکی مرادن میں فاتحہ خوانی اور ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگو
جمعہ 2 ستمبر 2016 22:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مردان دھماکوں سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ تمام تر دعوؤں کے باوجود امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں ہے،صوبائی اور مرکزی حکومتیں سیاست سے بالا تر ہو کر امن وامان کے قیام کے لیے ایک صفحہ پر آجائیں اور امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کریں۔
مردان پر حملہ اسلام آباد پر حملہ تصور کیا جائے ،امن نہیں ہوگا تو کہاں کی سیاست ہوگی اور کہاں کا کاروبار ،کیسے ہم ترقی کرینگے اور کیسے ہم سکون کا سانس لے سکیں گے ،سیاسی جماعتیں بھی اتحاد کا مظاہرہ کریں اور عوام صبر وبرداشت کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں مرکزی و صوبائی حکومتیں دیگر مسائل پر لڑنے کی بجائے امن کے قیام پر توجہ دیں اب تک جتنے واقعات ہوئے ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے اقدامات اب بھی نامکمل ہیں حکومت سب ٹھیک ہے کی رٹ لگارہی ہے لیکن واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے،حکومت اب تک یہ بتانے میں ناکام رہی ہے کہ ان واقعات کے پیچھے کن کا ہاتھ ہے ،قوم کو توقع تھی کہ نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں امن قائم ہوگا لیکن آج کے واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ دشمن جہاں جس وقت کچھ کرنا چاہے وہ اپنا کام کرلیتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.