نیویارک میں مسلمان بزرگ خاتون کو چھریاں مار کے قتل کر دیا گیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:20

نیویارک میں مسلمان بزرگ خاتون کو چھریاں مار کے قتل کر دیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) نیویارک کے علاقے کوئینز میں 60 سالہ مسلمان بزرگ خاتون کو چھریاں مار کے قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک کے علاقے کوئینز میں 60سالہ مسلمان خاتون ناظمہ خانم کو بدھ کی رات نو بجے اْس وقت چھریاں مار کے قتل کر دیا گیا، جب وہ اپنے گھر کے قریب شوہر کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کے شوہر ان سے کچھ فاصلے پر تھے جس کی وجہ سے نہ وہ ان کو بچا سکے اور نہ ہی انہوں نے حملہ اور کو دیکھا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈکیتی کا کیس ہو سکتا ہے جبکہ ناظمہ خانم کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔ اْن کا کہنا ہے یہ قتل نفرت کی بنیاد پر ہوا ہے۔گزشتہ دنوں امام مسجد سمیت دو افراد کے قتل کے بعد سے نیویارک کی مسلم کمیونٹی میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :