لاہور،شاہدرہ سے لاپتہ ہونے والالڑکاچونگی امرسدھوسے مل گیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) شاہدرہ کے علا قے سے 2روز قبل لاپتہ ہونے والا چودہ سالہ لڑکا احمد سبحان چونگی امرسدھو کے علاقے سے مل گیا، فیکٹری ایریا پولیس نے قانونی چارہ گوئی کے بعد لڑکے کو والدین کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ چودہ سالہ احمد سبحان نے پولیس کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گھریلو ناچاکی اور اپنے والدین کے تشدد کی وجہ سے گھر سے بھاگا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو دوران گشت شاہدرہ سے لاپتہ ہونے والا 14 سالہ لڑکا چونگی امرسدھو کے علاقے سے ملا۔پولیس کے مطابق لڑکے کو لاوارث دیکھ کر پوچھ گوچھ کی گئی تو اس نے گھر سے بھاگنے کا انکشاف کیا۔ بعدازاں پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد احمد سبحان کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :