امریکہ کا یوکراین کے معاملے پر روس کے خلاف مزید پا بندیاں عائد کرنے کا اعلان

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:58

امریکہ کا یوکراین کے معاملے پر روس کے خلاف مزید پا بندیاں عائد کرنے ..

واشنگٹن ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) امریکہ نے روس کے خلاف مزید پا بندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندیاں روس کی جانب سے یوکرین کے باغیوں کی جاری حمایت اور 2014 میں کرائیمیا کو ضم کرنے کے جرم پر عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں 37 نئے افراد اور اداروں پر پابندیا ں عائد کی ہے جو کرائیمیا اور یوکرین میں کارفرما ہیں ، بیان میں مزید کہا گیا ہے روس کے خلاف پابندیاں اس لئے عائد کی گئی ہیں کیونکہ روس یوکرین کے امن، لامتی اور اقتدارِ اعلیٰ کے لیے خطرے کا باعث ہے“۔

محکمہ خزانہ کے مطابق، یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں میں حالیہ توسیع کے بعد لیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ اقدامات ”یوکرین کے معاملے پر روس کے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کا مظہر ہیں“۔

(جاری ہے)

روسی کمپنیوں میں تعمیراتی ادارے ’پی جے ایس سی موستو تریست‘ اور ’ایس جی ایم موست‘ کا اضافہ کیا گیا ہے، جن کو امریکی پابندیوں والی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، چونکہ اِن اداروں نے روس سے کرائیمیا کی پْل تعمیر میں مدد فراہم کی۔

امریکہ نے کرائیمیا کے 11 اہلکاروں پر بھی پابندی لگائی ہے، جن میں چوٹی کے وزیر بھی شامل ہیں۔روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرین میں اْس کے اقدامات پر ماضی میں عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں اس تنازع کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے

متعلقہ عنوان :