محکمہ پولیس کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو عوامی خدمت کے تناظر میں انجام دینا نا صرف قانونی تقاضا ہے، آئی جی سندھ
ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:54
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر, ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثنا ُاللہ عباسی, ایڈیشنل آئی جی کرائم عبدالعلیم جعفری ،ڈ ی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ منیر شیخ, زونل ڈی آئی جیزکراچی و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔
آئی جی سندھ نے ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ ایک نئے حوصلے اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور پولیس کے مجموعی امور انتہائی محنت لگن جانفشانی اور غیر جانبداری سے انجام دیتے ہوئے اس عہدے پر اپنی پشہ ورانہ صلاحیتوں اور اہلیت کو ثابت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں متعارف کردہ اصلاحات اور تطہیری عمل سے پولیسنگ کا معیار بہتری کی جانب گامزن ہے اور آنے والے دنوں میں مذید بہتری یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت ناقابل درگذر ہے شکایات کے مرتکب ٹھرائے جانے والے افسران و جوان ناصرف انضباطی کاروائیوں کی زد میں آئیں گے بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیسنگ کے معیار میں فی زمانہ جدت لانے کے لیے اور پولیس کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات کو ناصرف دستیاب وسائل کے تحت مذید بہتری لائی جارہی ہے بلکہ اس حوالے سے درکار وسائل کے حوالے سے قابل عمل دستاویزی امور پر مشتمل سفارشات بھی حکومت سندھ کو برائے منظوری وتوثیقی اقدامات ارسال کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت آئی جی سندھ پولیس کو ایک مستعد اور ناقابل شکست فورس بنانا اور اس کے جملہ امور کو غیر جانبدار و عوام دوست بنانا میرا مقصد ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ اس مقصد کی تکمیل میں پولیس اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کی بدولت ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.