پاکستان اسلام کے لئے بنا ہے ۔ آئین پاکستان کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اسلامی نظام کا قیام ناگزیر ہے،مشتاق احمدخان
نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے ملک سے فحاشی و عریانی کا خاتمہ اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر ہندوستانی کلچر کی نمائش پر پابندی اور اس کے لئے ضابطہ اخلاق اور قوانین وضع کئے جائیں،امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا
ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے لئے بنا ہے ۔ آئین پاکستان کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اسلامی نظام کا قیام ناگزیر ہے۔ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے ملک سے فحاشی و عریانی کا خاتمہ اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر ہندوستانی کلچر کی نمائش پر پابندی اور اس کے لئے ضابطہ اخلاق اور قوانین وضع کئے جائیں۔
کرپشن اور پانامہ لیکس میں شامل افراد کے خلاف کاروائی، ملکی معیشت اور تمام بنکوں سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔ علماء اور مدارس کا میڈیا ٹرائل فی الفور بند کیا جائے اور مدارس کی رجسٹریشن کو آسان بنایا جائے۔ وفاقی حکومت جمعہ کی چھٹی بحال کرے۔ جماعت اسلامی کے علماء ونگ جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے زیراہتمام 5؍ستمبر 2016ء بروز پیر صبح دس بجے المرکز الاسلامی پشاور میں دستار فضیلت کانفرنس میں 1000علماء کرام کی دستار بندی ہوگی جبکہ تمام دینی مدارس مہتممین، شیوخ القرآن، شیوخ الحدیث اور جید علماء کرام ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.