لاہور،تحریک انصاف کی ریلی کے بعد شہر سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے
خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق آگئی
اتوار 4 ستمبر 2016 14:47
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی کے بعد کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھول دئیے گئے اور شہر کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کی لاہور میں ریلی رات گئے ختم ہوئی تو کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع ہوگیا جس کے بعد صبح میں ریلی کے روٹ کی صفائی کے عمل کا آغاز کیا گیا۔
(جاری ہے)
شاہدرہ سے چئیرنگ کراس تک ریلی کے روٹ پر پھینکا گیا کھانے پینے کا سامان پلاسٹک کی بوتلیں ، کوڑا کرکٹ وغیرہ شاہراہوں سے ہٹانے کا کام تیزی سے ختم کیا گیا۔
کنٹینرز ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ روٹ سے ملحقہ راستوں سے خاردار تاریں اور رکاوٹیں بھی رفتہ رفتہ ختم کر دی گئیں جس سے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت ریلی کے روٹ اور اس کے اطراف میں شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام معمول پر آگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.