کراچی ، مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون فذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں 35 مشتبہ ملزمان گرفتار
اتوار 4 ستمبر 2016 15:03
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون فذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے 35 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گلبہار کے علاقے جاحی مرید گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے)
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 10 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،آپریشن میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام تھانوں کی نفری حصہ لے رہی ہے۔
فیروزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوحراست میں لے لیا۔پولیس کیمطابق ملزمان کے قبضے سے نقلی پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان طارق روڈ اور اطراف کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔دوسری جانب جمشید کواٹر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین گینگ وار ملزمان کوگرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان تین ہٹی کے قریب ٹریفک جام میں رکنے والی گاڑیوں کو بھی لوٹتے تھے، پولیس نیبتایا کہ ملزمان کی شناخت رفیق عرف کارو بلوچ، کاشف اور سہیل عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم رفیق کارو گینگ وار کے بدنام زمانہ ڈاکو سلیم سندھی کا بھانجا بتایا جاتا ہے۔ملزمان کے قبضے سے دستی بم، تین پستول اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔کورنگی صنعتی ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے دو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قتل کے اشتہاری و مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نور محمد ولد گل شیر نے 2011میں کورنگی میں مختیار نامی شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا اور پنجاب کے علاقے راجن پور فرار ہوگیا تھا۔ملزم کے خلاف اسی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 711/2016بجرم دفعہ302/34۔ 109/34 ت پ درج ہے، جس میں ملزم مفرور تھا۔مزید قومی خبریں
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.