پی ٹی آئی کی تاریخی ریلی صرف ٹریلر تھی ،حکمرانوں کے اوسان ابھی سے خطاہو گئے ‘عبدالعلیم خان
پھر ثابت ہو گیا کہ لاہور عمران خان کا گھر اور پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ،آئندہ الیکشن میں بلا چلے گا‘صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب
اتوار 4 ستمبر 2016 16:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) )تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تاریخی ریلی صرف ایک ٹریلر تھی اصل فلم اُس وقت سامنے آئے گی جب عمران خان زندہ دلان لاہور کو رائیونڈ کیلئے کال دیں گے ،حکمرانوں کے اوسان اس تاریخی ریلی نے ابھی سے ہی خطا کر دیے اسی لیے حکومتی درباریوں اور وزارت کے بھکاریوں نے ریلی ختم ہوتے ہی منفی پراپیگنڈہ شروع کر دیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دانیال ،طلال اور اس طرح کے دھمال ڈالنے والے خاطر جمع رکھیں انہیں گذشتہ ساڑھے 3برسوں میں وزارت کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر عمران خان اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف پراپیگنڈہ کی جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اسی تنخواہ پر کام کرتے ہوئے نامرادہی رہیں گے اور انہیں میاں صاحب کبھی بھی وزارت کی بھیک نہیں دیں گے ۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے 3ستمبر کی ریلی میں نوجوانوں اور یوتھ کی بڑی تعداد میں شامل ہونے کو سراہتے ہوئے کہا کہ احتجاجی ریلی میں زندگی کے ہر شعبے سے لوگوں نے والہانہ شرکت کر کے نواز لیگ کا بینڈ بجا دیا ہے انہوں نے سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے نمائندگی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کامیاب ریلی کے انعقاد پر کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ لاہور عمران خان کا گھر اور پی ٹی آئی کا گڑھ ہے جب بھی آزادانہ اور شفاف انتخابات منعقد ہوئے انشاء اللہ جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی ۔شعیب صدیقی نے این اے122اور پی پی147سے ریلی میں شامل ہونے والے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانو ں کے احتساب کیلئے سڑکوں پر نکلنے والے عوام اب اپنا حق لے کر رہیں گے اور پانامہ لیکس کا مکمل طور پر حساب دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی خفت مٹانے کیلئے پی ٹی آئی کے اُن رہنماوٴں کو بھی ایف بی آر کے نوٹس بھجوانا چاہتی ہے جن کا نام پانامہ لیکس میں ہے ہی نہیں ۔شعیب صدیقی نے کہا کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو کر رہے گا اور حکمرانوں کو سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی واپس کرنا ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.