میر قاسم کو پاکستان سے محبت کی سزا میں پھانسی دی گئی، سراج الحق
پاکستان کی مجرمانہ خاموشی قومی جرم ہے، حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو بھارتی کالونی بنا دیا ،امیر جماعتی اسلامی کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 4 ستمبر 2016 16:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا پانے والے میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الفرقان میں ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میر قاسم کو پاکستان سے محبت کی سزا میں پھانسی دی گئی۔ بھارت بنگلہ دیش میں محب الوطن کو چن چن کر قتل کروا رہا ہے۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا پانے والے میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میر قاسم علی نے نظریہ پاکستان کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے اسے پھانسی دی گئی۔
میر قاسم علی کو پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی۔ پاکستان کی مجرمانہ خاموشی قومی جرم ہے۔ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو بھارتی کالونی بنا دیا ہے۔ میر قاسم نے پاکستان بچانے کی کوشش کی تھی۔ بھارت بنگلہ دیش میں محب وطن رہنما چن چن کر قتل کروا رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں اسلامی انقلاب ضرور آئے گا۔ سراج الحق نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.