حکومت خیبرپختونخوا نے ابتدائی وثانوی تعلیم کے لئے موجودہ مالی سال میں 100 ارب سے زائد بجٹ مختص کی ہے جس کے ذریعے صوبے کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہورہی،تین سالہ کارکردگی رپورٹ
اتوار 4 ستمبر 2016 17:39
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) حکومت خیبرپختونخوا نے ابتدائی وثانوی تعلیم کے لئے موجودہ مالی سال میں 100 ارب سے زائد بجٹ مختص کی ہے جس کے ذریعے صوبے کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہورہی ہے ۔تین سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعدتعلیمی اصلاحات کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے جن کے ذریعے صوبے کے ہر بچے کو جدید اورمعیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہورہی ہے ۔
صوبے کے دوردراز اورپسماندہ حصوں میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی اورفروغ کے لئے کمیونٹی سکول کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سال 2013-16 تک کے عرصے میں 1,251 کمیونٹی سکول قائم کئے گئے جن میں 4320 طالبات زیر تعلیم ہیں۔گذشتہ ادوارمیں صوبے میں بچیوں کی تعلیم تک رسائی کافی حد تک ناممکن تھی،سال 2010-13 تک صرف 196کمیونٹی سکول قائم کئے گئے تھے جن میں 13651 بچیاں تعلیم حاصل کررہی تھیں جبکہ موجودہ حکومت میں محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں 12.5 ارب روپے کی لاگت سے 4 کروڑ 50 لاکھ کتابیں طالبعلموں میں مفت تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ 2014-16تک 443,204 بچیوں میں 2.37 ارب روپے کی تعلیمی وظائف بھی تقسیم کیے گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.